• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: آج جمعۃ الوداع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ شہر قائد میں جمعۃ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ تمام حساس اور اہم تنصیبات، پبلک مقامات، سرکاری و نجی اہم عمارتوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی مرکزی مساجد، امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حوالے سے انہوں نے خصوصی طور کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے بم ڈسپوزل اسکواڈ سے تمام اہم مقامات کی سوئپنگ اور کلیئرنس کو یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید