وقت کم اور مقابلہ سخت، صبح عید سے پہلے چاند رات آ گئی، چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔
خواتین کی میچنگ چوڑیوں اور جیولری کی تلاش جاری ہے، تو کہیں جوتے اور دیگر لوازمات کی خریداری ہورہی ہے۔
خواتین سجنے سنورنے اور مہندی لگوانے میں مصروف ہیں تو مرد حضرات بھی سیلونز جا پہنچے ہیں۔
کہیں خوشبو تو کہیں صبح کے لیے میٹھے کی خریداریاں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آیا، شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔
مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔
شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔