پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے عید الفطر پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے۔
سفیر امارات نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانیوں کو رحمتوں بھری عیدالفطر مبارک ہو اور ان کی خوشیاں دوبالا ہوں، اللّٰہ کریم لوگوں کو صحت اور خوشحالی عطا کرے۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ مبارک موقع پاکستان کے لیے اتحاد اور یگانگت کا سبب بنے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ عید امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے۔