• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: دورانِ نمازِ جمعہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنےکے لیے اضافی نفری تعینات

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد میں آج نمازِ جمعہ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

اسلام آباد کےچیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر اور ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب نے مساجد کا دورہ کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں افسران نے جمعۃ الوداع کے موقع پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر نے بتایا ہے کہ نمازِ جمعہ کے لیے آنے والے شہریوں کے لیےخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائیں۔

سی ٹی او نے کہا ہے کہ فیصل مسجد کے اطراف پارکنگ کے لیے متعین کردہ مقامات کی سخت نگرانی کی جائے، مسجد کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید