کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، عوام نے ڈاکوؤں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو فوری چھڑوا کر اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال میں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ شہریوں نے پکڑ لیا۔