• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع قلات میں
آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جو حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید