کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کو شہریوں نے تفریح مقام بنادیا۔
عید کی پہلی رات لوگ آگ دیکھنے آگ کے مقام آگئے، سیلفیاں بنائیں۔
موقع پر تعینات پولیس اہلکار لوگوں کو آگ کے قریب جانے سے روکنے کے بجائے تماشا دیکھتے رہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ بھی موقع پر موجود ہے.