• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے والد، والدہ، بھابی اور بھائی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی


وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے والد، والدہ، بھابی اور بھائی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی ساتھ تھے۔

صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے بھی جاتی امرا میں نماز عید ادا کی، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے بزرگوں کی قبور پر فاتحہ خوانی کی۔

سابق وزیراعظم  نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے محفل میلاد شریف میں شرکت کی، نواز شریف نے قوم کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔

قومی خبریں سے مزید