• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات نے چارج سنبھال لیا

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں نو تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی تعیناتی یہاں پہلے موجود سفیر آمنہ بلوچ کو سیکریٹری خارجہ بنائے جانے کے بعد عمل میں آئی تھی۔

رحیم حیات قریشی وسیع تجربے کے حامل منجھے ہوئے سفارت کار ہیں۔

وہ ایران اور جنوبی کوریا میں سفیر کے طور پر ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکریٹری کےطور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید