• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلے کے دوران چینی نرسوں نے جان خطرے میں ڈال کر نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کی


میانمار میں جمعے کے روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد اب تک تقریباََ 1644 افراد ہلاک اور 3400 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جھٹکے تھائی لینڈ، چین، بھارت، ویتنام اور بنگلادیش سمیت کئی پڑوسی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔

میانمار میں آئے اس زلزلے کی تباہ کاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو چین کے صوبے یوننان کے ایک اسپتال کی بھی ہے جس میں 2 نرسوں کو زلزلے کے جھٹکوں سے لرزتی ہوئی اسپتال کی عمارت میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نے نرسوں کو خوفناک صورتحال میں نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کرنے پر ’ہیرو‘ قرار دے دیا ہے۔