کراچی (اسٹاف رپورٹر)عیدالفطر پر پیشہ ور گداگروں اور انٹر سٹی بسوں میں زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی کارروائی ،92 گداگر گرفتار کرلئے گئے ،کمشنر کراچی حسن نقوی نےکہا ہے کہ عید کے موقع پر انٹر سٹی بسوں کے سرکاری کرایہ پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کو رپورٹ پیش کردی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز خود بسوں میں جا کر ایک ایک مسافرسے کرایہ کی تصدیق کر رہے ہیں اور جن بسوں نے زائد کرایہ لیا ہے وہ واپس دلایا جاریا ہے۔