کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم گرم ہونے لگا، تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔
تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سبی اور نوکنڈی میں 37، گوادر میں 35، جیونی میں 34، کوئٹہ میں 28 اور قلات میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔