• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کی بجٹ پر بات چیت کیلئے آئی ایم ایم مشن کے پاکستان آنے کی تردید


وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی بجٹ پر بات چیت کےلیے آئی ایم ایف مشن کے پاکستان آنے کی تردید کردی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے  کہا کہ آئی ایم ایف کے لوگ آتے اور جاتے رہیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ابھی گورننس اور ڈائیگناسٹک کا مشن آیا ہوا ہے، جس نے جولائی میں رپورٹ دینی ہے، بجٹ تجاویز پر بات چیت کےلیے آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط یا آخر میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کیا گیا، ہم نے آئی ایم ایف کے تمام بینچ مارکس پورے کیے، یہ پاکستان کا پروگرام ہے ہمیں اس کی ضرورت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کےلیے ادارہ جاتی نظام بنا رہے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کو اب پائیدار معاشی استحکام میں بدلنا ہے، ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید