• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلک تیواری کا بالی ووڈ میں غیریقینی صورتحال کا اعتراف

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ پلک تیواری نے فلم انڈسٹری میں موجود غیر یقینی صورتحال کا اعتراف کرلیا۔

حالیہ انٹرویو میں 24 سالہ اداکارہ نے نئی نسل کی اداکاروں پر ہونے والی تنقید، بالی ووڈ میں پھیلی غیر یقینی صورتحال اور نئے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے موجودہ اسٹارز جیسا مقام حاصل کرنے میں نئی نسل کو تھوڑا زیادہ وقت لگے گا لیکن ہم بالآخر فلم بینوں کا دل جیت لیں گے۔

پلک تیواری نے مزید کہا کہ ہاں میں تھوڑا سا خوفزدہ ہوں لیکن میں مانتی ہوں کہ ابھی میرا بہترین آنا باقی ہے، مجھے یقین ہے کہ میری نسل مداحوں کے دل فتح کرلے گی۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت ہر کوئی الجھن کا شکار ہے، بالی ووڈ میں غیر یقینی صورتحال ہے، ہم وہی چیز چاہتے ہیں جو ہمارے اسٹارز کو ملی جو شاندار ہے، پرامید ہوں ہم وہاں پہنچ جائیں گے۔

اداکارہ نےکہا کہ فیڈ بیک یا تنقید پہلے سے بہت زیادہ سخت ہوگئی ہے، اس کی ایک وجہ فلم بینوں کی مایوسی ہے، جس کی وجہ سے اداکار بھی مایوس ہیں۔

پلک تیواری نے کہا کہ ہر پروجیکٹ کے ساتھ وہ خود کو تیار کررہی ہیں، وہ اپنی پہلی فلم کے وقت نہیں جانتی تھی کہ وہ کیا چاہتی ہیں؟ میری بطور اداکارہ کامیابی کا سہرا سلمان خان کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان کی بہت شکر گزار ہوں، میں نے اُن سے بہت کچھ سیکھا، وہ واقعی میں بہت محنتی ہیں، کامیاب کا مطلب میں نے ان سے جانا، اُن سے انمول اقدار سیکھی ہیں جو میں مرتے دم تک اپنے ساتھ رکھنا چاہوں گی۔

اداکارہ کی اگلی فلم دی بھوتنی 18 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید