• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر مینگل سے اسپیکر ایاز صادق کا رابطہ

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی  نے وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے ہمارے مطالبے کو اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اختر مینگل نے مزید کہا کہ بلوچستان کے خواتین ارکان اسمبلی میڑھ لے کر میرے پاس آئیں، خواتین اراکین اسمبلی کے سامنے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا تو کل کوئٹہ کی جانب پرامن مارچ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید