• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں فریقین کے بنکرز کی مسماری کا عمل جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں اب تک 988 چھوٹے بڑے بنکرز تباہ کیے جا چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں پائیدار اور دیرپا امن و امان ضروری ہے، اس لیے فریقین کے بنکرز گرانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

 اپر کرم میں اب تک 635 اور لوئر کرم میں 353 بنکرز تباہ کیے جا چکے ہیں۔ 

دوسری طرف امن معاہدے کے باوجود ضلع کرم میں آمد و رفت کے راستے تاحال بند ہیں۔

راستوں کی بندش کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے باہر شہریوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید