• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد سکھر موٹر وے جلد تعمیر کی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف





وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے کو جلد تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا، جس میں حیدر آباد سکھر موٹروے کو جلد تعمیر سے متعلق بتایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ موٹر وے منصوبے پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، میری ذاتی دلچسپی ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے جلد تعمیر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید