• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر حملہ، ملزمان کی نقل و حرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر حملہ کرنے والے ملزمان کی نقل و حرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر حملہ آور ملزمان نمائش چورنگی سے تعاقب میں تھے، ملزمان ایم اے جناح روڈ پر عامر وڑائچ کی گاڑی کے تعاقب میں دیکھے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ایم اے جناح روڈ سے آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف مڑتے دیکھا گیا، 5 حملہ آور ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جیپ کا تعاقب کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عامر وڑائچ نے آئی آئی چندریگر روڈ پر ریسٹورانٹ کے قریب جیپ روکی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو حملہ کرتے دیکھا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان ٹاور کی طرف فرار ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید