• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ سے اوورسیز ووٹنگ کیلئے دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ درخواستوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کی گئی ہے، الیکشن کمیشن آئی ووٹنگ پائلٹ پروجیکٹ کا تجربہ اکتوبر 2018 کے ضمنی انتخاب میں کرچکا۔

ای سی پی نے کہا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ رپورٹ کےمطابق نہ تو آئی ووٹنگ محفوظ ہے اور نہ ہی اس سے ووٹ کی رازداری قائم رہ سکتی ہے، اب یہ پارلیمان کا استحقاق ہے کہ اوورسیز کی ووٹنگ کیلئے کیا طریقہ اپناتی ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور وکیل داؤد غزنوی نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم چیلنج کر رکھی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید