پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو بانی چیئرمین سے رفقاء کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی بھی درخواست دے دی۔
ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گزشتہ روز بانی کی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 اپریل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ سے فیملی کی ملاقات کی درخواست کی ہے، جمعرات پارٹی لیڈرز کی ملاقات کے دن ہے۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ کو پارٹی لیڈرز اور فیملی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پرجیل حکام کوفہرست بھیج دی ہے۔