• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: پی پی حکومت تعلیمی بورڈ جامشورو منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے، ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تعلیمی بورڈ جامشورو منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ 

حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما راشد خان نے کہا کہ چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم نے یہ تجویز پیش کی جو اسکا مینڈیٹ نہیں۔ 

عبدالعلیم خانزادہ نے کہا کہ تعلیمی بورڈ حیدر آباد کی منتقلی کی تجویز کی مذمت کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 2018 سے اب تک ایک ارب روپے بورڈز کی جانب واجب الادا ہیں۔ 

حماد رضوان نے کہا کہ اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو ہم طلبہ اور والدین کیساتھ ملکر احتجاج کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید