پی ٹی آئی لیڈر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئندہ نسلوں کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے اپنے بیان میں یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔
اعظم سواتی نے یہ بھی کہا ہے کہ 2022ء میں بھی ہم نے بانیٔ پی ٹی آئی کو بات چیت کے لیے مجبور کیا تھا۔