• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے عمران خان کی فیملی کو جیل جانے سے روک دیا، صحافیوں کو دھکے دیے

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پولیس نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور قاسم خان نیازی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ پتہ نہیں یہ گھبرا کیوں رہے ہیں؟ یہاں تو فیملی کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے جیل نہیں جانے دیں گے، بھئی کیوں نہیں جانے دیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ہم پریشان ہیں، ہمیں 3 ہفتے سے ملاقات کرنے نہیں دی جا رہی، آج بھی پولیس تعینات کر دی گئی ہے تاکہ ہم ملاقات نہ کر سکیں، ایسی صورتِ حال میں ہم پریشان نہیں ہوں گے تو کیا ہوں گے؟ اگر ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم یہیں بیٹھیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر کوریج کے لیے موجود صحافیوں اور  پولیس میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔

دوسری جانب جیل کے باہر پولیس نے ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر اور دیگر صحافیوں کو دھکے دیے۔

اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے صحافیوں کو گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی۔

سادہ کپڑوں میں موجود پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو دھمکیاں دیں اور نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

قومی خبریں سے مزید