• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان، مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے سے ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سر ڈھانپ کر رکھیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے اسمبلی کا وقت محدود کریں، طالب علموں کو گرمی سے بچاؤ کی ہدایات جاری کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حاملہ خواتین، دل اور شوگر کے مریض احتیاط برتیں، دھوپ اور گرمی سے دور رہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جانوروں کو سایہ دار جگہ پر رکھیں، پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائیں۔

مریم اور نگزیب نے محکمہ صحت کو اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ڈیسک قائم کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

قومی خبریں سے مزید