میرپور آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے۔ منگلا ڈیم گزشتہ ماہ ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا۔
جہاں کچھ عرصہ پہلے تک ہر طرف نیلا رنگ نظر آتا تھا اب جابجا ریت کے ٹیلے دکھائی دے رہے ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی نے گندم اور سبزیوں کی فصلیں تباہ کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہری پانی نہ ہونے کے باعث کئی علاقوں میں زمینیں بنجر ہو چکی ہیں۔