سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
عدالت عالیہ میں جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سیکریٹری فنانس کی طرف سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وکالت نامہ جمع کروا دیا جبکہ سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری قانون بھی سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟
سیکریٹری فنانس کے وکیل مرتضیٰ وہاب نے عدالت کو بتایا ہے کہ ہم نے سمری تیار کر لی ہے، وکیل سیکریٹری فنانس سمری کابینہ کو بھیجنا ضروری ہے، فیصلہ کابینہ کر ے گی۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ سے ابھی تک حکم امتناع نہیں مل سکا۔
واضح رہے کہ اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی پر عدالتی عملے نے توہینِ عدالت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔