خانیوال کے علاقے صدر میں منشیات فروشوں کے تشدد سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شخص کے جسم پر گرم پانی ڈالا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان لاش پھینک کر فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔