• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 شہریوں کے گھر پہنچنے پر گمشدگی کی درخواستیں نمٹا دی گئیں

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر کمپیوٹر سے پیپر نکال کر عدالت لے کر آ جاتے ہیں، آپ کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ شہری لاپتہ ہے یا روپوش ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ 6 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری ذوالفقار اور عبد الحق واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

 عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا کہ گمشدگی کا معاملہ نمٹ گیا، پولیس رویے کے لیے متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کریں۔

جسٹس ظفر راجپوت نے استفسار کیا کہ کوئی ایس او پی بنایا گیا ہے کہ تفتیش کیسے کی جائے گی؟ 

سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ فاطمہ سکینہ کے بیٹے کی گمشدگی کو 4 سال ہو گئے، اس میں کیا پیش رفت ہوئی؟ شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور  بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی لیتے ہیں یا نہیں؟

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ عدالت کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔

جج نے کہا کہ عدالتوں کو چھوڑیں یہ بعد میں آتی ہیں، پہلے اپنے کام پر توجہ دیں۔

قومی خبریں سے مزید