• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لاپتہ شہری کے گھر پہنچنے پر درخواست نمٹا دی گئی

سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں بتایا گیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ شہری عبدالوہاب گھر واپس آ گیا ہے اس حوالے سے پولیس نے شہری کی واپسی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

جس پر عدالت عالیہ نے شہری عبدالوہاب کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا ہے کہ ایک شہری رسول خان سائٹ ایریا سے لاپتہ ہے اور شہری کی بازیابی کے لیے پولیس نےکوئی کارروائی نہیں کی۔

عدالت کی لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید