اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے بہن کو قتل کرنے کے بعد بنی گالہ میں اپنے گھر کے باہر دفن کر دیا تھا۔
ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔