• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پی پی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا ہے؟ عمر ایوب

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت خود کہتی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں اس کا مطلب سیاسی کیس ہے۔

اسلام آباد کی ضلع کچھری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ جوڈیشل اور پولیس سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کی بات ہوتی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا ہے؟

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ معدنیات بل پاس کرنا نہ کرنا صوبائی اسمبلی اور صوبائی حکومت کا معاملہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرینڈ الائنس کے معاملے پر ہماری جدوجہد جاری ہے، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کو کہوں گا کہ ہم سب کو بلائیں۔

قومی خبریں سے مزید