• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے خوفزدہ ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابلِ مذمت ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات آئینی و قانونی حق ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بجائے بانئ پی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کر کے ویرانے میں چھوڑ دیا گیا، پنجاب حکومت کا یہ اقدام عدالتی احکامات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب حکومت عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے، عدلیہ آئین و قانون کی پامالی کا نوٹس لے۔

قومی خبریں سے مزید