• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے ٹیرف میں کمی،11 مزید آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کر لیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مہنگی آئی پی پیز سے بجلی کے ٹیرف میں کمی سے متعلق ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی حکومت کے ساتھ نظرِ ثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کر لیا۔

ٹیرف میں کمی کے لیے آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا میں مشترکہ درخواست دائر کر دی۔

درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، درخواست 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2  آئی پی پیز نے بھی دائر کی۔

سی پی پی اے اور آئی پی پیز کی مشترکہ درخواست پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔

سماعت میں بیگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف فیول کاسٹ کمپونینٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے ان آئی پی پیز کے ساتھ دسمبر 2024ء، جنوری 2025ء میں نظرِ ثانی کے معاہدوں کی منظوری دی تھی۔

نیپرا میں اس سے پہلے 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت 7 آئی پی پیز  نے درخواست جمع کرائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید