سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو ایک بیمار بزرگ شہری کا علاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں چھڑی کے سہارے چلتے بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ انہیں مہروں کے درد کی شکایت ہے جس کے سبب وہ سیدھا کھڑے نہیں ہو کستے اور چل بھی نہیں سکتے۔
ویڈیو کے مطابق اسلام آباد پولیس اہلکار بزرگ شہری سے چھڑی لے کر کمر پر بسمہ اللّٰہ پڑھ کر ہاتھ پھیرتا ہے اور ساتھ میں شُف شُف کی آواز نکالتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے بزرگ شہری کمر سیدھی کر کے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں بزرگ شہری کو بالکل سیدھا کھڑے اور چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بزرگ شہری کا پولیس سے کہنا ہے کہ میں اب ٹھیک ہوں، آپ نے میری زندگی بدل دی ہے، مجھے نئی زندگی مل گئی ہے۔
ویڈیو میں ضعیف شخص کو پولیس اہلکار کے کہنے پر تیز قدموں سے چلتے اور بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو پر نیٹیزنز حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اپنی رائے ظاہر کر رہے ہیں۔