وفاقی حکومت نے اسد رسول کو قومی ایئرلائن ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا سی ای او مقررکر دیا۔
سیکریٹری ہولڈنگ کمیٹی کے مطابق اسد رسول کو محمد عامر حیات کی جگہ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت یقینی بنائیں کہ قومی اتحاد کو نقصان نہ پہنچے، عدالتی حکم کے مطابق ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کی جائے، یہ مسئلہ مستقل بنیاد پر حل کرنے کے لیے قانونی ترمیم کی ضرورت ہو تو کی جائے۔
انسدادِ منشیات فورس نے پشین میں ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 612 کلو افیون برآمد کر لی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گندم کے کاشت کاروں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان قابلِ ستائش ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی اڈہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ کلپ کر دیا۔
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے خوفزدہ ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں۔
حیدر آباد میں آج پیپلز پارٹی کا جلسہ ہٹڑی بائی پاس پر منعقد ہو گا۔
فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 2 کوسٹر بسوں سمیت 3 گاڑیاں جل گئیں۔
وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و معتدل ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی کے جام صادق پل کو 19 اپریل کو رات 12 بجے سے 20 اپریل سہ پہر 3 بجے تک ترقیاتی کام کے لیے بند کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔
کراچی کے علاقے سعید آباد سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دیگی۔
سردار سلیم حیدر خان نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارنے والا احتجاج کرتا ہے جس سے حکومتی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔