• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک، ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کی ریاست نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک 5 افراد کو دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد سیاح تھے، حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کے اطلاع نہیں ملی۔

عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا، ہیلی کاپٹر کے ٹکڑے نیوجرسی بارڈر کے قریب تیر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید