روس کی سپریم کورٹ نے طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا۔
ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پر طالبان پر پابندی معطل کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد طالبان کے روس کی دہشتگرد تنظیموں سے نکلنے کی راہ ہموار ہوگئی۔
واضح رہے کہ روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔
روس کی جانب سے عائد پابندی ختم ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہونے اور دو طرفہ تعاون میں اضافے کی توقع ہے۔