• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی سربراہ تعیناتی کی منظوری کیلئے پینل وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل (ایم پی ون سکیل) کی پوسٹ پر تعیناتی کی منظوری کیلئے تین امیداروں ڈاکٹر ضیا ء بتول، اختر بگیو اور ڈاکٹر فاروق پر مشتمل پینل وزیراعظم کو بھجوا دیا ،وزارت کے ذرائع کے مطابق ایم پی ون پالیسی تحت ڈی جی پی ایس کیو سی اے کی تقرری ابتدائی طور پر تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی جائے گی اور اس کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر اس مدت میں ایک ، ایک سال کی توسیع ممکن ہے ، ذرائع کے مطابق موجودہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی وزارت کے ماتحت سربراہوں کے بغیر اداروں کے سربراہوں کی تقرریوں کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے پی ایس کیو سی اے کے سربراہ کی تقرری کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا پراسس مکمل کرتے ہوئے گزشتہ روز امیدواروں کا پینل بھی وزیراعظم کو بھجوا دیا ۔
اہم خبریں سے مزید