• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف ڈیل، چین کا مثالی کردار، ہر نازک موڑ پر مدد کی، سعودیہ، امارات اور قطر مشکل وقت کے ساتھی ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں چھٹی جماعت سے آئی ٹی کے مضمون کو نصاب کا لازمی حصہ قرار دینے کے حوالے سے فی الفور حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسکولوں‘ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر آئی ٹی کی معیاری اور یکساں تعلیم و تربیت کے حوالے سے کام کیا جائے گا‘چین نے ہرنازک موقع پر پاکستان کی مددکی ‘آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا‘سعودی عرب،یواے ای اور قطر یہ سب مشکل وقت کے ساتھی ہیں‘عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی سرمایہ کاری درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے مگر ہمیں ابھی مزید محنت کرنی ہے‘شفافیت اور گورننس کی بہتری کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سرکاری شعبے کے ہر منصوبے کا بنیادی جزو ہے‘پاکستان سب کا سانجھا ہے‘ ترقی کے لئے چاروں اکائیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا‘زرعی شعبے کو تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہیں ‘ پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرناناگزیر ہے، اسی سلسلہ میں ایک ہزار زرعی گریجویٹس کوٹریننگ پر چین بھیجا جا رہا ہےجن کا میرٹ پر انتخاب کیاگیا ہے‘تعلیم حاصل کرنے کے طلباء دیہات میں جاکر اپنے شعبوں میں انٹرپرینیور شپ کا آغاز کریں، حکومت آپ کو قرضے اور سہولتیں دے گی ۔

اہم خبریں سے مزید