بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ، بیکری اور بیوریجز پلانٹ پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی اہلکاروں نے دبئی چوک، غلہ منڈی روڈ اور حسینی چوک کے علاقوں میں کارروائی کی۔
اس موقع پر اتھارٹی نے چائینیز نمک، زائد المیعاد چکن اور فنگس زدہ سبزیاں تلف کر دیں۔