اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ جمعہ 25 اپریل کو جاتی عمرہ میں نواز شریف سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی آمد کے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔