اسلام آباد(آئی این پی) اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے جو کچھ کیا سب کی توجہ اس پر ہے اور گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے ، گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے اور اس پر ہدایات لے کر ہی گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں ۔