سندھ ہائی کورٹ نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں نجی بینک کے ملازم کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت میں ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں دہشتگردوں کی فنڈنگ اور سہولت کاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر زیب اور رحمٰن گل مفرور ہیں، ملزمان کے خلاف دہشتگردوں کو فنڈنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا۔
پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ ملزمان نے خودکش حملے میں استعمال گاڑی کی خریداری کےلیے رقم کی ادائیگی میں سہولتکاری کی تھی۔
عدالت نے اس کیس میں نجی بینک کے ملازم کی ضمانت منظور کرلی اور 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔