ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شام اور رات میں گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمالی اور جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔