• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے غلط بیانی کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی سے متعلق اہم آئینی مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے اپنا تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے وفاقی حکومت پرالزامات عائدکیے ہیں کہ انھوں نے ججزکے تبادلے کے حوالے سے عدالت سے غلط بیانی سے کام لیاہے، وفاقی حکومت کس بدنیتی کی بنیادپر ایک ہائی کورٹ کو اس انداز میں متاثر کر سکتی ہے، تحریری جواب میں کئی اہم ترین سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے کیس کی بدھ کوسماعت کی تھی اور مزیدسماعت سات مئی تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔ بدھ کو یہ جواب وکیل منیر اے ملک اور رفاقت حسین کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔تحریری جواب میں وفاقی حکومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے معاملے میں غلط بیانی سے کام لیا گیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ مشاورت کے دوران یہ غلط دعویٰ کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود نہیں۔

اہم خبریں سے مزید