• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستان کیساتھ جوہری جنگ روکیں، پاکستان کی ٹرمپ سے مدد کی درخواست

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کریں۔اگر جنگ مسلط ہوئی تو پاکستان عزت کے ساتھ لڑے گا۔پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے نیوزویک کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کشمیر تنازع جوہری خطرات کی وجہ سے عالمی امن کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ سفیر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو کشمیر تنازع کا پائیدار حل تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے پہلگام حملے میں پاکستان کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے اسے فالس فلیگ آپریشن کا امکان قرار دیا۔ ہندوستان کے انڈس واٹر ٹریٹی معطل کرنے کے فیصلے نے پاکستان میں پانی روکنے کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی کوشش جنگ کا اعلان ہو گی۔ انہوں نے امریکہ سے کشمیر تنازع حل کرنے کی اپیل کی تاکہ خطے میں امن قائم ہو، اور کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن عزت کے ساتھ۔ اگر جنگ مسلط ہوئی تو پاکستان عزت کے ساتھ لڑے گا۔
اہم خبریں سے مزید