حج کی سعادت حاصل کرنے کےلیے عازمین کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت مختلف ممالک سے عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا سعودی حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا جارہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے منگل کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کے پہلے گروپ کا استقبال کیا۔
صالح الجاسر نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کےلیے 6 اہم ایئرپورٹس مختص کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق منگل کو پاکستان اور بنگلادیش سے عازمین حج کی فلائٹس سعودی عرب پہنچیں۔