• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی شہزادی کی اکنامی کلاس میں سفر کی ویڈیو وائرل

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

جاپان کی شہزادی کاکو کی دوران پرواز اکانومی کلاس میں سفر کی تصویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

جاپان کی 30 سالہ شہزادی کاکو کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں وہ برازیل کی ایک پرواز پر اکانومی کلاس میں بیٹھے بیٹھے تھکن کے باعث کھڑکی سے سر ٹِکا کر سو رہی ہیں۔

 یہ ویڈیو اُن کے 11 روزہ سرکاری دورۂ برازیل کے دوران بنائی گئی تھی، جہاں وہ جاپان اور برازیل کے مابین سفارتی تعلقات کے 130 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شریک تھیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق شہزادی کاکو نے اسی دن 4 مختلف مقامات کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد وہ مقامی پرواز میں سوار ہوئیں، تھکن سے نڈھال شہزادی نشست سنبھالتے ہی سو گئیں اور ایک مسافر نے یہ غیر رسمی منظر کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے شہزادی کی عاجزی اور سادگی کو سراہا۔

 ایک صارف نے لکھا کہ وہ تو بلکل چینی گڑیا لگ رہی ہیں، اتنے مصروف شیڈول میں تھک جانا فطری بات ہے۔

 ایک اور تبصرہ کیا گیا کہ کاکو شہزادی محنتی اور اچھے مزاج کی رول ماڈل ہیں، ہمیں اُن کی حفاظت کرنی چاہیے، اُن کی نجی جھلکیاں نہیں وائرل کرنی چاہئیں۔

شہزادی کاکو شہنشاہ ناروہیتو کی بھتیجی اور ولی عہد شہزادہ ہِساہیتو کی بڑی بہن ہیں، جاپان کے شاہی جانشینی قانون کے باعث خواتین تخت پر نہیں بیٹھ سکتیں، اسی لیے ان کے بھائی تخت کے اگلے امیدوار ہیں۔

 2021 میں بڑی بہن شہزادی ماکو نے غیر شاہی شخص سے شادی کے لیے اپنا لقب چھوڑ دیا، جس کے بعد سے کاکو شہزادی بین الاقوامی دوروں پر شاہی خاندان کی نمائندہ کے طور پر زیادہ سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید