امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران طبقات مزدوروں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھیں۔
یوم مزدور پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کےلیے عملی اقدامات کریں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار اہم ہے، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی دینی، انسانی اور آئینی ذمے داری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔
پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا تھا۔
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔