• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کا پول کھول دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 100 دن کی کارکردگی کو بے مثال قرار دیا لیکن امریکی اخبار کے مطابق حقائق اس کے برعکس ہیں۔ 

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت میں اسٹاک مارکیٹیں 1974ء کے بعد نچلی ترین سطح پر آئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 100 دنوں میں ٹیرف کے جھٹکوں نے عالمی مالیاتی نظام پر زلزلہ طاری کیا۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 7 فیصد کمی 1974ء کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔

اخبار اپنی رپورٹ میں کہا کہ پبلک کمپنیوں کی مالیت سے ساڑھے 6 ٹریلین ڈالرز سے زیادہ کا صفایا کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹیں اب سنبھل چکی ہیں لیکن ٹیرف کے صدمے کی لہریں اب بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت کے کامیاب ابتدائی 100 دن عقل کا انقلاب ہے، ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب 100 دن مکمل ہونے کا جشن منانے پر خوش ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید